میرپور(شمعون ذیشان چوہدری)تجاوزات کے خلاف آپریشن تاجروں اور شہریوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دی ٹریفک کیلئے نانگی روڈ بند کر دی میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے گرد پولیس تعینات کر دی گئی شہریوں کا احتجاج جاری،حکومت کیخلاف نعرے بازی تجاوزات کیخلاف احتجاج میں مسلم لیگ ن کے راہنماء اور کارکن بھی شامل تھے،تفصیلات کے مطابق میرپور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا نانگی میں آپریشن کے دوران مشتعل لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے پر حکومت کیخلاف نعرے بازی شروع کردی مظاہرین نے علامہ اقبال اور ناگی روڈ پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی اور تائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبٹنے ک کیلئے میونسپل کارپوریشن میرپور کے باہر بھی پولیس نفری کو تعینات کر دیا گیا تھا تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، بعد آپریشن21نومبر تک روک دیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments