صدر آزاد جموں وکشمیر سردارمحمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آج ربیع الاول کا وہ مقدس دن ہے جب تاجدارمدینہ،فخر موجودات ،رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیۖ کی ولادت باسعادت ہوئی۔حضور اکرم ۖ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا ۔آج پوری مسلم دنیا کی طرح آزاد کشمیر میں بھی 12ربیع الاول کا بابرکت دن انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔جشن عید میلاد النبی ۖ کے پر مسرت موقع پر آزاد کشمیر کے ہر چھوٹے بڑے شہر ،قصبے اور گھر میں عید کا سماں ہے ۔ ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے اس پاک اور مقدس یو م کی اہمیت ہمیشہ کی طرح بہت زیادہ ہے ۔ صدر محمد مسعو د خان نے جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ۖ اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب تمام دنیا کے انسان جہالت،پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے ۔اخلاق ،شائستگی اور تہذیب سے ناواقف تھے جائز ناجائز ،حلال حرام ،شائستہ ناشائستہ کی تمیز سے وہ نا آشنا تھے ۔قتل ،خون ریزی اور ہر برائی انکی زندگی کے معمولات تھے۔خدائے عظیم و بزرگ و برتر کو اہل زمین کی اس پستی اور زبوں حالی پر رحم آیا اور اس نے ان کی ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ بندے حضرت محمد مصطفی ۖ کو معبوث فرمایا ۔آپۖ کی شخصیت انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہے ۔دنیا کے اندھیروں میں صرف یہی ایک چراغ ہے۔عالم رنگ و بو میں وہی ایک ذات حق و صداقت کا مرکز اور ہدایت کا روشن مینار ہے۔آپ ۖکی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments