بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو اٹلی میں ہوئی تھی جس کی پہلی استقبالیہ تقریب گزشتہ روز بنگلور میں شایان شان طریقے سے منعقد کی گئی۔بنگلور کے لیلا پیلس میں منعقد کی گئی استقبالیہ تقریب میں دپیکا پڈوکون نے سنہری ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی، جو کونکنی روایات کے تحت ان کی والدہ اجالا پڈوکون نے انہیں بطور تحفہ دی تھی۔تقریب کے لیے دپیکا نے ڈیزائنر اور اسٹائلسٹ سبیاساچی کی خدمات لیں، جنہوں نے اداکارہ کو روایتی بھارتی انداز میں تیار کیا۔جب کہ رنویر سنگھ ڈیزائنر روہت بل کی ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔استقبالیہ تقریب میں دونوں نے خوب تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔ساتھ ہی تقریب کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔استقبالیہ تقریب میں دپیکا اور رنویر کے دوست احباب سمیت سابق بھارتی کرکٹر انیل کُمبلے اور بھارتی بیڈ منٹن اسٹار سندھو نے بھی شرکت کی۔استقبالیہ تقریب میں سجائے گئے پھول دپیکا پڈکون کا انتخاب تھے، جنہیں رنویر سنگھ نے قابل ستائش قرار دیا۔دپیکا اور رنویر گزشتہ ہفتے 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پر شادی کی تصاویر لیک نہ ہونے کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا، لیکن بعدازاں دپیکا اور رنویر نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments