لاہور:پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے 7 سال بعد رستم پاکستان دنگل منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے ۔بہاولپور میں 14 دسمبر کو دنگل کے کوارٹر فائنلز ہوں گے۔ سیمی فائنلز ملتان یا فیصل آباد میں شیڈول کئے جارہے ہیں جبکہ فائنل پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں رکھا گیا ہے۔رستم پاکستان دنگل کے فاتح پہلوان کو 5 لاکھ روپے انعام کے ساتھ گرز بھی پیش کیا جائے گا۔ فائنل کے رنر اپ پہلوان کو اڑھائی لاکھ، تیسری پوزیشن پر آنے والے کو ڈیڑھ لاکھ ، چوتھی پوزیشن والے پہلوان کے حصے میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم آئے گی۔ سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے بتایا کہ جدید دور میں ریسلنگ کے مقابلے میٹ پر ہورہے ہیں لیکن فن پہلوانی میں دیسی کشتی کا اپنا ایک اہم مقام ہے، مٹی کے اکھاڑے میں ہونے والے ان مقابلوں کے فروغ کیلئے ایک بار پھر رستم پاکستان کا سلسلہ شروع کررہے ہیں، اس حوالے سے ٹرائلز کے ذریعے 8 بہترین پہلوانوں محمد انعام بٹ، حامد خان، عمیر ڈیرے والا، صدیق مٹر پہلوان، باسط ماڑا، طیب رضا، اعجاز جٹ اور شہزاد ویچار کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ ان 8 پہلوانوں کے درمیان 14 دسمبر کو کوارٹر فائنل مرحلہ ہوگا، اس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل ہوں گے۔ ارشد ستار کے مطابق 7 برس پہلے عثمان مجید پہلوان رستم پاکستان بنے تھے، جس کے بعد یہ سلسلہ رک گیا تھا۔ اب ہم نے ہر دوسال بعد باقاعدگی سے یہ مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments