واہگہ بارڈر: پاکستانی ہاکی ٹیم کپتان محمد رضوان کی قیادت میں ورلڈ کپ میں فتح کا عزم لئے پاکستانی ٹیم لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر ہند پہنچ گئی ہے۔ورلڈ کپ میں کپتان محمد رضوان سینئر کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینیئر، علیم بلال، مبشر علی، محمد توثیق ارشد، تصور عباس، راشد محمود، اعجاز احمد، عماد شکیل بٹ، محمد عرفان جونیئر، علی شان، فیصل قادر، ابوبکر محمود، عمر بھٹہ، محمد عتیق ارشد اور محمد زبیر شامل ہیں۔توقیر ڈار ہیڈ کوچ جبکہ حسن سردار ٹیم منیجر، ریحان بٹ، دانش کلیم کوچز، ندیم لودھی اور وقاص محمود فزیوتھراپسٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔چیف کوچ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران ہمارا ہر کھلاڑی خطرناک ثابت ہو گا، کھلاڑی ہند میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہماری ٹیم قوم کو سرپرائز دینے کی پوزیشن میں ہے۔قومی ٹیم کے منیجر حسن سردار کا کہنا تھا کہ قوم ٹیم کو بھرپور سپورٹ اور اس کی کامیابی کیلئے دعاکرے۔ تمام کھلاڑی متحد اور بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کپتان محمد رضوان سینیئر نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ میرا آخری ٹورنامنٹ ہے بھرپور کوشش ہو گی کہ اس ایونٹ کویادگار بنا دوں۔ہاکی ورلڈ کپ 28نومبر سے ہند کے شہر بھوبینشیور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر16 ٹیمیں شریک ہیں۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ یکم دسمبر کو ہاٹ فیورٹ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments