بالی وڈ فلم ’زیرو‘ کا پہلا رومانوی گانا ’میرے نام تُو‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا ہے، جسے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما پر فلمایا گیا ہے۔گزشتہ روز ریلیز کیے گئے اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 9 ملین سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔اس گانے کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر اتُل اور اجے نے ترتیب دی ہے جب کہ شاعری ارشاد کامل نے لکھی ہے، جسے گلوکار ابھے جودھپور نے اپنی آواز دی ہے۔گانے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان انوشکا سے اپنے جذبات کا اظہار کر ہے ہیں۔گانے کے ریلیز ہونے سے قبل انوشکا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا ’جتنا یہ پورا ہے اس سے لمبا تو عافیہ یوسف زئی بھندر کا نام ہے، پھر بھی مجھے کہتا ہے تو میرے نام ہے‘۔واضح رہے کہ انوشکا فلم میں عافیہ یوسف زئی کا کردار نبھا رہی ہیں جو معذور ہے، جبکہ شاہ رخ خان پہلی دفعہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا نام بووا سنگھ ہے۔شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے علاوہ فلم میں کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments