دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان کی جانب سے اوپنر بلے باز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔جب کہ 25 کے مجموعی اسکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔تاہم پاکستانی کپتان سرفراز احمد پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطیاں نہ دہرانے کے حوالے سے پُرعزم ہیں۔گذشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے اور پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں، انہیں اب نہیں دہرائیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments