وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر ہندوستانی جبرواستبداد کا کوئی بھی حربہ اور ہتھکنڈا اْن کی جدو جہد آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا ، کشمیریوں کی آواز عالمی اداروں میں پوری قوت سے اب سنائی دینے لگی ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے کمشنرکی رپورٹ اور برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیز فرینڈز گروپ آف کشمیر کی رپورٹ کے بعد اب یورپی پارلیمنٹ میں جنوری میں ہونے والی مسئلہ کشمیر پر سماعت ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کا بنیادی کردار ہے ،آزاد کشمیر حکومت کشمیریوںکو اس کردار کو موثر اور مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے وہ یہاں جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت کر رہے تھے، جموں وکشمیر لبریشن سیل حکومت آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل فداحسین کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ راجہ نجابت حسین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی طرف سے برطانوی و یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں وکشمیر مین ہندوستانی فورسز کے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے مستقبل میں تحریک کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تحریک حق خودارادیت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک مقیم کشمیری تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر کے سفیر ہیں وہ اپنی کوشسوں کومکمل اتحاد و یکجہتی سے جاری رکھیں ، وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرکے عوام اپنا بنیادی حق خودارادیت حاصل کریں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ویک کے دوران عالمی طاقتوں کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی فورسز کے انسانیت سوز مظالم کی طرف دلائی ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں ، کشمیری عوام نے اکہتر سال قبل اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری نوجوان ، بچے بوڑھے ، خواتین اپنے سروں پر پاکستان کے پرچم لپیٹ کر قربانیاں دے رہے ہیں ، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments