ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’برہما سترا‘ کی عکس بندی کے دوران ایک اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے اس دوران اداکارہ ایک ایکشن منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔عالیہ بھٹ رسی پر چڑھ کر ایک ایکشن سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ اچانک وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں جس سے ان کے گٹھنے پر چوٹ آئی۔اداکارہ فلم کی عکس بندی کرتے ہوئے دوسری مرتبہ زخمی ہوئیں ہیں، اس سے قبل وہ بلغاریہ کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوچکی ہیں۔عالیہ بھٹ کو ڈاکٹر نے پہلی بار زخمی ہونے پر تجویز دی تھی کہ وہ شوٹنگ معطل کردیں اور چہل قدمی بھی کسی سہارے کے ساتھ کریں لیکن اداکارہ نے ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل نہیں کیا اور فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔اداکارہ فلم کی عکس بندی کرتے ہوئے دوسری مرتبہ زخمی ہوئیں ہیں، اس سے قبل وہ بلغاریہ کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوچکی ہیں۔عالیہ بھٹ کو ڈاکٹر نے پہلی بار زخمی ہونے پر تجویز دی تھی کہ وہ شوٹنگ معطل کردیں اور چہل قدمی بھی کسی سہارے کے ساتھ کریں لیکن اداکارہ نے ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل نہیں کیا اور فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments