کراچی: دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز 2018’ کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہونے جا رہا ہے، جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔نمائش میں امریکا، برطانیہ، روس اور چین سمیت 50 ممالک کے 250 سے زائد وفود شرکت کر رہے ہیں۔اس موقع پر شہریوں کی آسانی اور آمدورفت کو آسان بنانے کی غرض سے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔ٹریفک پلان کے مطابق دفاعی نمائش کے چار دن یعنی آج سے جمعے تک اسٹیڈیم فلائی اوور سے حسن اسکوائر روڈ صبح 7 بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا، جسے شام 6 بجے کھول دیا جائے گا، تاہم اس علاقے کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا مطلوبہ مقام تک جاسکیں گے۔کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والا روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بند ہوگا جبکہ شہید ملت روڈ سے آنے والی ٹریفک جیل روڈ فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے غریب آباد جاسکے گی۔براؤن رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیریئر عام پبلک کے لیے بند ہوں گے جبکہ آسمانی رنگ اور میرون پٹی والے بیریئر سے ہیوی ٹریفک کو متبادل روٹ پر بھیجا جائے گا۔پلان کے مطابق کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر، نیپا چورنگی، میلینئم اور کارساز سے متبادل راستہ دیا جائےگا۔لیاقت آباد، غریب آباد سے کارساز آنے والی عام ٹریفک کو صہبا اختر روڈ کی طرف موڑا جائے گا جبکہ صہبا اختر سے ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ یوٹرن سے کے ڈی اے سوسائٹی کی طرف بھیجا جائے گا۔دوسری جانب نیو ٹاؤن سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد جانے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں ہی اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی، عام ٹریفک کو اسٹیڈیم پل سے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ تمام روٹس اور راستوں پر پارکنگ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments