بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جمعرات کو ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد پنچائتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے موقع پر پولنگ والے علاقوں میںجمعرات کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔سید علی گیلانی’ میر واعظ عمر فاور ق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے ہڑتال کی اپیل کی تھی حریت قیادت نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں لوگوں سے کہا تھا کہ وہ انتخابی عمل کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا پلوامہ میں صبح گیارہ بجے تج صرف0.2 فیصد ووٹ پڑے۔۔جمعرات کومقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد گزشتہ سات روز میں شہدا کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ دونوں کشمیری نوجوانوں عدنان لون ولدغلام محمد لون ساکنہ بنڈنہ پلوامہ اور عادل بلال بٹ ولد بلال احمد بٹ ساکنہ ملنگپورہ پلوامہ کو ضلع کے کھریو کے شار شالی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والے حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔ لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے عدنان لون اور عادل بلال بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ گذشتہ روز بڈگام میں شہید نوجوان معراج الدین کی آخری رسومات جمعرات کو اقبال مارکیٹ سوپور میں ادا کی جارہی تھیں جس کے دوران فورسز نے ماتم زدگان پرٹیر گیس داغے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹیر گیس شیلنگ اس وقت ہوئی جب نماز جنازہ اختتام ہونے والی تھی۔ نماز جنازہ کے شرکا ء اسلام اور آزادی کے مطالبے کے حق میں نعرے لگارہے تھے ۔ترال اور کولگام میں میں شاکر احمد ڈار نامی نوجوان کی شہادت کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال جا ری رہی جس دوران علاقے میں تمام کار باری ادرے سرکاری و غیر سرکار دفاتر میں کام کاج بری طرح متاثر رہی ہے ۔ادھر ہڑتال کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد پیدل اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر رٹھسونہ ترال تعزیت پرسی کے لئے جاتے ہوئے دیکھے گئے ۔ ہڑتال کے نتیجے میں پورے سب ضلع اور اونتی پورہ میں معمولات کی زندگی بری طرح متاثر رہی۔ ہڑتال کی وجہ سے علاقے میں تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے ،دفاتر اور دکان مکمل بند رہے جبکہ سڑکوں سے تمام قسم کا ٹرانسپوٹ غائب رہا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments