صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے سابق چیئرمین بلدیہ راولاکوٹ اور سابق کمشنر پونچھ ڈویژن سردار خورشید خان کے بھائی سردار نسیم خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوںنے دعا کی اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔ صدر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اور مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء راجہ یاسین کے جواں سال بھتیجے کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments