جبل جانا: نیٹو ملک سلووینیا نے میجر جنرل الینکا ارمینس کو ملک کی آرمی چیف مقرر کردیا۔ الینکا ارمینس کو سلووینین فوج کی پہلی خاتون چیف آف جنرل اسٹاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے، جو اپنے پیش رو ایلان گیدر کی جگہ چارج سنبھالیں گی۔الینکا ارمینس 1991 سے سلووینیا کی فوج سے منسلک ہیں، یہ وہی سال ہے جب سلووینیا نے یوگوسلاویہ سے آزادی حاصل کی تھی۔انہوں نے لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز اور کنگز کالج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ارمینس کی بطور آرمی چیف تقرری رواں برس ستمبر میں وزیراعظم مرجان سارک کے اقتدار میں آنے کے بعد عمل میں آئی ہے، جو جون میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments