کراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آج تیسرا دن ہے، جس کے دوران پاک فضائیہ کی کانفرنس منعقد ہوگی اور مسلح افواج کی جانب سے انسداد دہشت گردی شو کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ شام میں سی ویو پر ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا۔بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے تیسرے روز پاک فضائیہ کی تحقیق اور خودانحصاری کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ہوں گے۔نمائش کے تیسرے روز تینوں مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف عملی مظاہرہ بھی کریں گی۔شام میں سی ویو پر شاندار ایئرشو کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہوں گے۔ایئر شو کے پیش نظر سہ پہر سے سی ویو سے ولیج ہوٹل تک روڈ بند رہےگا اور شارع فردوسی اور ہائپر اسٹار سے آنے والا ٹریفک میکڈونلڈ سے خیابان شمشیر اور 26 اسٹریٹ کی طرف موڑ دیا جائے گا، جبکہ دودریا سے ولیج جانے والا ٹریفک خیابان اتحاد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے آئیڈیاز میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments