قتل یا خود کشی ،جرمن نژاد انجینئر ڈینل سورن کی نعش منگلا کالونی کے کوارٹر سے برآمد

میرپور(شمعون ذیشان چوہدری)قتل یا خود کشی ،جرمن نژاد انجینئر ڈینل سورن کی نعش منگلا کالونی کے کوارٹر سے برآمد،مرنیوالے ڈینل کو گلے پر گولی لگی تھی اطلع ملنے پر منگلا تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش سرکاری اسپتال منتقل ، جرمن سفارتخانے کے عملے کو آگاہ کر دیا گیا،پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی قتل کی وجوہات کا علم ہو سکے گا منگلا پولیس کے اے ایس آئی رزاق کی شمعون ذیشان سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق جرمن نژاد شہری ڈینل سورن بطور انجینئر منگلا واپڈا میں کام کر رہا تھا اور چند دن قبل ہی آیا تھا کہ اس نے جمعہ کی رات خود کو 30بور پسٹل سے اپنے گلے پر گولی چلا دی جس سے وہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا صبح کو دیگر عملے کو علم ہوا تو منگلا پولیس کو اطلاع کر دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خودکشی کرنیوالے پسٹل کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ڈینل کی نعش کو  پوستمارٹم کیلئے میرپور اسپتال منتقل کر دیا گیا،تاہم پولیس نے کشمیر لنک کو بتایا کہ پوسٹمارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آص سکیں گئے کہ ڈینل سورن نے خود کو گولی ماری یا اسے قتل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں