لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔خادم حسین رضوی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خادم رضوی سمیت 95 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار افراد 30 دن تک جیل میں رہیں گے۔یاد رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس معاملے کا آسیہ بی بی کیس سے کوئی تعلق نہیں، خادم رضوی کو 25 نومبر کو احتجاج کی کال واپس نہ لینے پر تحویل میں لیا گیا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں یکم دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کے تحت جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی جب کہ 5 یا5 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 1135 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاہور میں 95 افراد کو گرفتار کیا گیا۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ تین ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو ایک ماہ کے لیے نظر بند رکھاجائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments