اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب 100 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کے لیے ایک سنگ میل ہے۔یاد رہے کہ یاسر شاہ کم میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بننے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں دو وکٹیں درکار ہیں۔اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments