کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کمانڈر عبدالقیوم عرف روحانی سمیت 5 طالبان ہلاک ہوگئے۔امریکی ڈرون حملہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے علاقے بھرامچہ میں کیا گیا اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے جس میں افغان طالبان کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ہلاک طالبان کمانڈر عبدالقیوم عرف روحانی صوبہ غور میں طالبان کا شیڈوگورنر تھا جو بھرامچہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ڈرون کا نشانہ بنا۔یاد رہے کہ یکم دسمبر کو صوبہ ہمند کے ضلع نوزاد میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کی ملٹری کمیشن کے سربراہ ملاعبدالرحیم منان سمیت 5 طالبان مارے گئے تھے۔دوسری جانب امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے جس کے لیے قطر میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی امن زلمے خلیل زاد طالبان رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments