ابوظہبی: نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز 274 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے بعد شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 229 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ اننگز شروع کی تو 45 رنز اضافے کے بعد پوری ٹیم 274 رنز پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا تو دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ 42 اور ولیم سومرویلے 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنانا لیکن 77 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے واٹلنگ کے ساتھ کریز پر کوئی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔گرینڈ ہوم 20، ٹم ساؤتھی 2، سومرویلے 12، اعجاز پٹیل 6 اور ٹرینٹ بولٹ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کم ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، انہیں یہ ریکارڈ بنانے کے لیے اگلی اننگز کا انتظار کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں مزید 2 وکٹیں درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments