بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کا 18 فٹ طویل کیک کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔نک جونس نے شادی کے لیے خصوصی کیک کا آرڈر کویت اور دبئی جا کر خود دیا تھا۔یہ خصوصی کیک شاہی محل کے ڈیزائن جیسا اور 6 حصوں پر مشتمل تھا۔واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونس کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق ہوئی جبکہ کیک شادی کی عیسائی رسومات کے بعد کاٹا گیا تھا۔کیک کو پریانکا اور نک جونس نے دلچسپ انداز میں کاٹا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹنے کے لیے ایک بڑی چھری کا اہتمام کیا گیا، جسے پریانکا نے تلوار چلانے کے انداز میں کاٹا۔ایسے میں سوشل میڈیا پر پریانکا کے کیک کاٹنے کے انداز پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔ایک صارف نے لکھا، ‘کیا میں اس کیک کو کرائے پر لے سکتا ہوں’۔امریکی گلوکار نے کیک کے آرڈر کے علاوہ شادی کے پورے مینیو کا بھی خود خیال رکھا، جس کے لیے انہوں نے بھارت کے متعدد ریسٹورنٹس کا دورہ کرکے شادی کے کھانے کا آرڈر دیا، جن میں راجستھانی پکوان بھی شامل تھے۔بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہونے والی پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments