ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی برتری ختم کردی۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی 274 رنز کی برتری ختم کردی۔اظہر علی سنچری اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے روز 201 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 286 تک پہنچا تو اظہر علی سومر ویلے کا شکار بنے۔اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق بھی سنچری کے قریب ہیں اور قومی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 288 رنز بنالیے۔اظہر علی نے کھانے کے وقفے سے قبل 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 15ویں سنچری مکمل کی جب کہ اسد شفیق بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے، حارث سہیل 34، امام الحق 9 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی، پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5، یاسر شاہ 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی برتری ختم کردی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats really amazing our cricketers are best lovely innings indeed