لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےکہ سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی وہ اپنے قد سے بڑے کام کررہے تھے اور ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےکہا کہ نوازشریف اور مریم کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی جب کہ شہبازشریف این آر او کے لیے 90 کے زاویے سے مرے جارہے ہیں، ان کی میڈیکل رپورٹ آتی ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے لیے اے سی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈہو اور ناشتہ بہترین دیا جائے، ایسی سہولتیں اور ہفتے میں دوبار اسمبلی سے خطاب کا موقع مجھے دے کر قیدی بنایا جائے تو کبھی ضمانت کی درخواست نہ کروں۔انہوں نےکہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی وہ اپنے قد سے بڑے کام کررہے تھے، ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔شیخ رشید نےمزید کہا کہ وزیراعظم کو تین یا پانچ سال میں الیکشن کرانےکا قانونی اور آئینی حق ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments