دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کین ولیمسن 900 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے کیویز بلے باز ہیں اور مجموعی طور پر 900 پوائنٹس حاصل کرنے والے 32ویں کھلاڑی ہیں۔کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 49 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کے بجائے کسی اور گراؤنڈ پر شکست دی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 920 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ کین ولیمسن 913 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔10 بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 10ویں نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری، بھارت کے چتیسور پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولروں میں پاکستان کے دو بولر شامل ہیں، محمد عباس 821 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور یاسر شاہ 757 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments