اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی۔سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے ان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب کے خلاف شکایت کنندہ کا نام ابھی نہیں بتا سکتے تاہم شکایت پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔واضح رہےکہ مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان ہیں اور (ن) لیگ کے گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات رہ چکی ہیں جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے آخری ایام میں انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا تھا۔یاد رہےکہ لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو بھی گرفتار کرلیا ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف پہلے ہی گرفتار ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments