اسٹراس برگ: فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہو گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کی شناخت چیرف کے نام سے ہوگئی ہے، اور اس کا نام انسداد دہشت گردی سیل کو دے دیا گیا ہے۔فائرنگ کرنے والا ملزم 29 سالہ نوجوان اور اسٹراس برگ کا رہائشی ہے جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ نے حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بھی بند کردی گئی۔ واضح رہے کہ آج اسٹراس برگ یورپین پارلیمنٹ میں یورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ کی تقریب ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments