اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں رہ جانے والی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ وفاقی وزراء و مشیر اپنی اپنی وزارتوں سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا پیر کو ہونے والا خصوصی اجلاس 9 گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے 26 وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کیلئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments