کل جماعتی حریت کانفرنس اور لبریشن فرنٹ نے بھارتی فوج کی ریاست میں جاری قتل وغارت گری کے خلاف سری نگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ ا س دوران حریت رہنماوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں بالخصوص یو این ہیومن رائٹس کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیا واچ سے اپیل کی ہے کہ کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے شکار ہیں اور بھارت یہاں کے مظلوم عوام کے تمام جمہوری، انسانی اور اخلاقی حقوق کو پامال کررہا ہے لہٰذا ان اداروں کو اس سلسلے کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ حریت کانفرنس کے قائدین اور کارکنان نے حیدرپورہ میں ریاست میں جاری قتل وغارت گری اور ظلم وجبر، معصوم نوجوانوں کو پیلٹ قہر کے ذریعے بینائی سے محروم کرنے اور آزادی پسند قائدین، کارکنان اور نوجوانوں کو وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کرنے کے خلاف پُرامن احتجاج کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین اور کارکنان جن میں مولوی بشیر عرفانی، بلال احمد صدیقی، سید بشیر احمد اندرابی، محمد یوسف نقاش، خواجہ فردوس وانی، محمد یٰسین عطائی، محمد مقبول ماگہامی، ارشد عزیز، سید امتیاز حیدر، امتیاز احمد شاہ، سید محمد شفیع، مبشر احمد بٹ، ظہور احمد بیگ اور عاشق حسین صوفی کے علاوہ کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے حیدرپورہ میں جموں کشمیر میں ہورہے ظلم وجبر اور لاقانونیت کے خلاف پُرامن احتجاج کیا۔ اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی قابض افواج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کے اطراف واکناف میں بالعموم اور شمالی وجنوبی کشمیر میں بالخصوص قتل وغارت کا بازار گرم کرنے، کریک ڈاؤن کے نام پر عام لوگوں پر قہر ڈھانے، نوجوانوں خاص کر معصوم بچوں کو پیلٹ کے ذریعے بینائی سے محروم کرنے اور آزادی پسند قائدین، کارکنان، نوجوانوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کرکے بھارت کی دوسری ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کرنے، مکانات کو بارود، پٹرول،آتش گیر مادے کا استعمال کرکے تباہ کرنے، خواتین کو تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنانے، فصلوں اور میوہ باغات کو جلا کر نقصان پہنچانے اور تحریک میں شامل افراد کے گھروں کی توڑ پھوڑ جیسے غیر انسانی اور غیر اخلاقی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو فوج ، پولیس اور فورسز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments