جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیرمیں ظلم کا ہر ہتھیار اور ہر طریقہ استعمال میں لاکر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا جارہا ہے۔ یہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت یہ حقیقت سمجھنے سے قاصر ہے کہ بربریت اور ظلم و جبر سے ایک ایسی قوم کو دبانا ناممکن ہے کہ جس نے اپنی کھوئی ہوئی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی ٹھان رکھی ہو۔ انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس جو بھی طاقت اور ظلم و جبر ہے اسے کشمیریوں کو دبانے کیلئے استعمال میں لا ئے لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی ذہن نشین کرلیں کہ یہ ظلم و جبر بھی کشمیریوں کی آزادی کو دبانے میں ماضی ہی کی مانند ناکام و نامراد ہوگا ۔ حالیہ ایام میں شہید کئے گئے معصومین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ کشمیریوں کا لہو بے دردی کے ساتھ ارزان کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments