راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے بلیدہ کے نزدیک واکئی ایریا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر یہ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جہاں فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈیز سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق شہید نائب صوبیدار گل شہادت کا تعلق کرک، شہید نائیک لعل خان لکی مروت اور نائیک سجاد لودھراں سے تعلق رکھتے تھے۔شہید سپاہی انور کا کرک، نائیک نواز کا تونسہ شریف اور شہید سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments