سال 2018 کو اگر ‘شادیوں کا سال’ قرار دیا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا، اس سال متعدد معروف شخصیات اور اسٹارز بھی شادی کے بندھن میں بندھے، لیکن مقبول سرچ انجن گوگل کے مطابق رواں برس برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی مقبول ترین شادی رہی، جبکہ دوسرے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔گوگل کی رواں برس سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شادیوں کی فہرست میں شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی شادی سرفہرست ہے، جو مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور دونوں کی جوڑی کو پرستاروں نے نہایت قابل ستائش قرار دیا۔گوگل کے مطابق صارفین نے دوسرے نمبر پر پریانکا اور نک جونس کی شادی کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔پریک کی شادی 2 دسمبر کو بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی تھی، جو ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی تھی۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پوتی شہزادی یوجین کی شادی نے جگہ بنائی جو 12 اکتوبر کو جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔امریکی ٹیٹو آرٹسٹ، ماڈل، مصنفہ، لکھاری اور ٹی وی شخصیت کیٹ وون ڈی نے رواں برس جون میں پریئر بینڈ کے رکن رافیل ریز سے شادی کی، جن کی شادی گوگل کے مطابق چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔علاوہ ازیں سال 2018 میں سب زیادہ سرچ کی جانے والی شادیوں کی فہرست میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی پانچویں نمبر پر ہے۔دپیکا اور رنویر نے گزشتہ ماہ 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی گئیں۔اگرچہ اس سال کئی پاکستانی فنکاروں نے بھی شادیاں کیں، لیکن کوئی بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments