مسلم ممالک کی اسلامی تعاون تنظیم آو آئی سی نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے اس دہشت گردانہ فعل کی مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق مستقل کمیشن نے کشمیری شہریوں کے خلاف تشدد کی حالیہ لہر کی مذمت کی اور بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ تنظیم کے حقائق کا پتہ لگانے والے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے۔او آئی سی نے کشمیر میں ہوئی حالیہ شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن اور او آئی سی کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے پر امن کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، جینے کا حق اور پر امن احتجاج کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ ادھرپاکستان نے بھی پلوامہ میں ہوئی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی فوج کا واحد مقصد قتل عام کرنا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سیکریٹری جنرل او آئی سی اور انسانی حقوق کے کمشنر کو پلوامہ سانحہ کی صورتحال کے حوالے سے لکھا ہے اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بات کی ہے کہ کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس طلب کیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments