کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی سرنو پلوامہ میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 10کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے، جبکہ 100سے زائد افراد کو زخمی کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تاریخ کی کتابوں میں چنگیز اور ہلاکو کے ظلم کے بارے میں پڑھا تھا، مگر یہاں پر بھارتی فوج نے اپنی وحشت اور بربریت سے تاریخ کے تمام ظالموں اور جابروں کو مات دی ہے۔ حریت چیرمین نے کہا کہ پلوامہ میں جو کچھ بھی ہوا یہ کھلی درندگی ہے اور جن وردی پوش اہلکار وںنے یہ ”کارنامہ” انجام دیا وہ کسی بھی صورت میں انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔ بھارت اپنے آپ کو بڑی ملٹری طاقت کا ملک ہونے کا دعویٰ تو کرتا مگر اس ”طاقتور” ملک کے فورسز جموں کشمیر میں نہتے انسانوں پر تمام جنگی ہتھیاروں کا استعمال کرکے ظلم وجبر اور سفاکیت کی نئی داستان رقم کررہا ہے۔ انہوں نے واضح کردیا کہ یہاں کے عوام خاص طور نوجوان پچھلے 71سال سے اپنا پیدائشی اور بنیادی حق کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا بھارت کی حکومت نے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر وعدہ کیا ہے، مگر بھارت اپنے طاقت کے نشے میں چور ہوکر اپنے وعدے سے مکر گیا اور اب طاقت کی بنیاد پر جموں کشمیر کی عوامی آواز کو آہنی ہاتھوں اور مکروفریب سے دبانا چاہتا ہے۔ آزادی پسند راہنما نے ”انسانیت اور جمہویت ” کے دعوے داروں سے سوال کیا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر جان لیوا ہتھیاروں کے استعمال کا کیا جواز ہے؟ پیلٹ گن کے استعمال کے ساتھ ساتھ دوسرے مہلک ہتھیار استعمال کرنے کا کیا جواز ہے؟ انہوں نے واضح کردیا کہ دنیا کے کس قانون نے اس کی اجازت دی ہے کہ نہتے لوگوں پر آہنی ہتھیاروں کا استعمال کیا جانا چاہیے؟ حریت چیرمین نے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت کی حدود میں بھی جگہ جگہ احتجاج، دھرنے اور مظاہرے ہوتے ہیں، لیکن وہاں طاقت اور گولیوں کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔ کشمیر میں چونکہ مسلمان اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں اس لیے ان پر ہر قسم کا ظلم، ہر قسم کا ہتھیار اور ہر قسم کی قدغن جائز بھی ہے اور اُن کے قومی مفاد میں بھی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments