اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے کوئی کتنے ہی بڑے عہدے پر کیوں نہ ہو، قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کل جب یہ واقعہ ہوا تو میں نے اُسی وقت اس کا نوٹس لے کر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی اور ان سے دریافت کیا ہے کہ ملزم گرفتار کیوں نہیں ہوا۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اب قانون کی بالادستی کا دور ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کتنا ہی بڑا شخص اور عہدے یا رتبے والا کیوں نہ ہو، وہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سماء ٹی وی سے وابستہ کیمرہ مین واجد علی، نواز شریف کی پارلیمنٹ سے روانگی کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ سابق وزیراعظم کے گارڈز نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جسے بے ہوشی کی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد صحافیوں نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاجی دھرنا دے کر بلاک کردیا جبکہ تشدد کرنے والے ایک گارڈ کو پکڑ کر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے حوالے بھی گیا گیا، تاہم دوسرا گارڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب متاثرہ کیمرہ مین کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں واقعے کا مقدمے بھی درج کرلیا گیا ہے، جس میں نواز شریف کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو نامزد کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments