اسلام آباد: سماء ٹی وی کے کیمرا مین واجد علی کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین محافظوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں متاثرہ کیمرہ مین کی درخواست پر نواز شریف کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو شامل کیا گیا ہے۔زیر دفعہ 506 ٹو، 355 کے تحت مقدمے میں سیکیورٹی گارڈ شکور اور دیگر دو نامعلوم افراد نامزد ہیں۔متاثرہ شخص نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ اجلاس کے لئے اپنے دفتر کی جانب سے معمول کی کوریج پر مامور تھا اور نواز شریف کی واپسی کی فوٹیج بنا رہا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق نواز شریف کے چیف سیکیورٹی گارڈ کے کہنے پر دیگر دو اہلکاروں نے تشدد کیا، تشدد کے نتیجے میں زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا تھا اور ساتھیوں نے اسپتال پہنچایا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments