جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے دورہ کے لیے جوہانسبرگ میں موجود قومی کھلاڑی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان، فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے، محمد عباس کندھے اور شاداب گروئن انجری سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پاسکے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور محمد وسیم کل سے شروع ہونے والا تین روزہ پریکٹس میچ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ اوپنر فخر زمان کی بھی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔قومی ٹیم کل سے ساؤتھ افریقن انویٹیشن الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے لیے کھلاڑی بینونی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران پاکستان کو پروٹیز کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments