اسلام آباد: برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔برٹش ایئرویز کے نمائندوں کا اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا اور برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔برٹش ایئرویز کے نمائندوں کے مطابق برٹش ایئر ویز ہفتے میں تین فلائٹ آپریٹ کرے گی جب کہ دو طرفہ ٹکٹ 499 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا۔برٹس ایئرویز کے نمائندوں نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے تھری کلاس 787 ڈریم لائن طیارے استعمال کیے جائیں گے۔برٹش ایئرویز کے فضائی آپریشن کی بحالی کے اعلان کے بعد برطانوی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیے جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کا 15 جون 2019 سے لندن اسلام آباد پروازوں کا آغاز ہوگا جس کے لیے آج سے ٹکٹ بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ہیتھرو سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریٹرن فلائیٹ کا کرایہ 499 پاؤنڈز ہے جب کہ ورلڈ ٹریولر پلس کے لیے کرایہ 773 پاؤنڈز ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلب ورلڈ کلاس کے لیے دو طرفہ کرایہ 1799 پاؤنڈز ہو گا۔اعلامیے کے مطابق ہیتھرو ایئر پورٹ ٹرمینل 5 اور نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے استعمال ہوگا جب کہ فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پروازیں چلائی جائیں گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments