اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی اضلاع کی تنظیم سازی میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مشکلات کا سامنا ،متعدد اضلاع کی تنظیم فائنل ہونے کے باوجود انتشار کے خوف سے باقاعدہ اعلان نہ ہوسکا ، تنظیم سازی کے خوف سے باقاعدہ اعلان نہ ہوسکا ، تنظیم سازی کے حوالے سے کارکنان کے تحفظات کھل کر سامنے آتے ہی پارٹی قیادت کے لئے کئی ناموں پر غور، آزا د کشمیر میں پارٹی کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے بنی گالہ میں بازگشت ، سابق سپیکر آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور پنجاب کے سابق نگران وزیر برائے خوراک سردار تنویر الیاس سمیت سابق مسلم کانفرنسی وزراء عبدالقیوم نیازی ،دیوان چغتائی اور دیگر اہم رہنماوں کو براستہ بنی گالہ پارٹی میں شمولیت کی کوششیں تیز کر دی گئی ، سابق سپیکر آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور پنجاب کے سابق نگران وزیر برائے خوراک سردار تنویر الیاس کی شمولیت کی صورت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دئے جانے کا امکان ہے ، تفصیلات کے مطابق وفاق کے ذریعے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماء بیرسٹر سلطان محمودچوہدری پارٹی پر اپنی گرفت کو مظبوط کرنے کے لیے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے اہم رہنما وں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں ۔ جس میں انکوفوری طور پر خاطر خواہ کمایب حاصل نہیں ہورہی تحریک انصاف آزادکشمیر کے درجنوں بنیادی سینئر کارکنان موجودہ پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی اضلاع کی تنظیم سازی میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مشکلات کا سامنا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
everyone has to face this what a different in this situation