ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب گزشتہ روز ہوئی جسے نک جونس نے بھارت میں اپنا پہلا شو قرار دیا۔ممبئی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں پریانکا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔تقریب میں پریانکا نے نامور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ جوڑا زیب تن کیا جب کہ نک جونس کورٹ پینٹ میں شاندار دکھائی دیے۔اداکارہ نے تقریب میں اپنے اہل خانہ سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے یہ بہت معنی رکھتا ہے، میری زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں چاہتی ہوں کے میرے شوہر (نک جونس) ان تمام افراد سے ملیں جنہوں نے اس شادی کو کامیاب بنایا‘۔بعدازاں پریانکا نے نک جونس کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ملیے امریکی گلوکار نک جونس سے جو میرے شوہر ہیں۔نک جونس نے بھی استقبالیہ تقریب میں پریانکا سے محبت کا اظہار کیا اور جواباً کہا کہ ’ لگتا ہے بھارت میں میرا یہ پہلا شو ہے‘ جس پر پریانکا نے خوب قہقہے لگائے۔نک جونس کا کہنا تھا کہ ‘یہ پرانی بات نہیں ہے جب میں پریانکا کی والدہ (مدھو چوپڑا) سے ان کی بیٹی سے شادی کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم آج میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری شادی کروائی اور میرا والہانہ استقبال کیا جس کے بعد اتنی خوبصورت اہلیہ (پریانکا) میری دنیا بن گئیں‘۔پریانکا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوگئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔دونوں کی شادی کی تیسری استقبالیہ تقریب آج ہوگی جس میں بالی وڈ کی نامور شخصیات مدعو ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments