فواد، ماہرہ اور حمزہ علی عباسی کی نئی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھنے کے بعد مداحوں اور سلیبرٹیز کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔2 منٹ 22 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلر مکمل طور پر ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے، جس میں فواد خان ‘مولا جٹ’ اور حمزہ علی عباسی ‘نوری نتھ’ کے کردار میں پرفیکٹ نظر آئے۔اس ٹریلر میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس کا تڑکا بھی نظر آیا جبکہ مولا جٹ اور نوری نتھ کی لڑائی نے بھی مداحوں کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا۔ٹریلر دیکھنے کے بعد ‘لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی کہانی 1979 میں بننے والی فلم ’مولا جٹ‘ کی سے کافی مختلف معلوم ہو رہی ہے۔فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی #TheLegendofMaulaJatt ٹوئٹر اور گوگل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں کے تبصروں سے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ انہیں یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ کسی پاکستانی فلم کا ٹریلر ہے۔ایک صارف نے لکھا، ‘مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر مجھے یقین نہیں آرہا کہ کیا یہ واقعی پاکستانی فلم ہے؟’ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ‘یہ پاکستان کی پہلی فلم ہوگی، جو انشاء اللہ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگی’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments