اسلام آباد: وفاقی وزیر علی حیدر زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات سامنے لے آئے۔وفاقی وزیر میری ٹائم علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کے حوالے سے مبینہ دستاویز پوسٹ کی ہیں۔دستاویزات میں 524 ایسٹ، اسٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیویارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح درج ہے۔علی حیدر زیدی نے اپنی پوسٹ میں ان مبینہ دستاویزات کو پارٹی رہنما خرم شیر زمان کے اکاؤنٹ پر ٹیگ کیا ہے اور سابق صدر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دائر کردہ درخواست کے لیے مزید معلومات قرار دیا ہے۔واضح رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہیں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر کی ان مبینہ جائیدادوں کی بنیاد پر ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست دائر کردی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments