فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا، جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ٹریلر دیکھ کر فلم کی تعریفوں کے پُل باندھنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں، بالی وڈ سلیبرٹیز بھی شامل ہیں۔بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔21 دسمبر کو ریلیز ہونے والا 2 منٹ 22 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلر مکمل طور پر ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے، جس میں فواد خان ‘مولا جٹ’ اور حمزہ علی عباسی ‘نوری نتھ’ کے کردار میں پرفیکٹ نظر آئے۔اس ٹریلر میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس کا تڑکا بھی نظر آیا جبکہ مولا جٹ اور نوری نتھ کی لڑائی نے بھی مداحوں کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا۔سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر اور انوراگ کشیپ تو ٹریلر دیکھ کر فلم کے حوالے سے اظہار خیال کر ہی چکے ہیں اور اب فواد خان کی بالی وڈ کو اسٹارز عالیہ بھٹ اور سونم کپور نے بھی اس فلم کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر اس کی تعریف کی۔عالیہ بھٹ نے ٹریلر دیکھنے کے بعد لکھا، ‘کیا ہی شاندار ٹریلر ہے۔’اس سے قبل سونم کپور نے بھی اپنے انداز میں فواد خان کی تعریف کی۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بالی وڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ جبکہ سونم کپور فلم ‘خوبصورت’ میں ، فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔اس سے قبل سدھارتھ ملہوترا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد خان کو مخاطب کرکے لکھا تھا، ‘کیا بات ہے میرے دوست، کتنا خوبصورت ٹیزر اور کاسٹ ہے۔’سدھارتھ نے مزید لکھا تھا، ‘میں ہمیشہ سے ماہرہ خان اور آپ کا مداح ہوں اور اب حمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی کی موجودگی کی وجہ سے فلم دیکھنے کا اور مزہ آئے گا، میں اسے دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔’دوسری جانب ڈائریکٹر، فلمساز اور میزبان کرن جوہر نے بھی ٹریلر دیکھنے کے بعد فواد خان کے نام اپنے پیغام میں لکھا تھا، ‘یہ زبردست ہے۔’ساتھ ہی کرن جوہر نے مبارکباد دیتے ہوئے پیشگوئی کی تھی کہ یہ فلم شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔’لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو پاکستان کی مہنگی ترین فلم قرار دیا جارہا ہے، جس کا اندازہ اس میں لگائے گئے سیٹس اور بہترین سینماٹوگرافی سے بھی ہو رہا ہے۔یہ فلم اگلے برس عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جسے پاکستانی اور چینی سینماؤں میں بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments