اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوازشریف کی اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقلی کی اپیل منظور کرلی۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف مزید دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا گیا ہے جس میں احتساب عدالت نے انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا ہے جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔میاں نوازشریف نے نیب ریفرنسز کا فیصلہ عدالت میں بیٹھ کر سنا اور فیصلہ سننے کے بعد انہوں نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے اپیل کی کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے۔نوازشریف کی اپیل پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کی اپیل منظور کرلی اور انہیں اڈیالہ کی بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments