لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تقرری سےمتعلق کیس میں پنجاب حکومت پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں میرٹ سے ہٹ کر ڈاکٹر کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے نئی حکومت کا؟ ایسے ملک چلانا ہے آپ کو ؟جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی روایت قائم کی جارہی ہے نئے پاکستان میں؟عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹری، سیکریٹری ٹو چیف منسٹری اور سیکریٹری صحت کو فوری طلب کرلیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے حکومت کا؟ چیف جسٹس پنجاب حکومت پر شدید برہم” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
he has to take notice of it what the hell is this seriously thats too much