حیدرآباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے علاقے چاندنی میں ایک فوڈ پوائنٹ سے مبینہ طور پر خراب فرنچ فرائز کھانے سے ایک چار سالہ بچہ دم توڑ گیا جبکہ اس کی جڑواں بہن اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔پولیس کے مطابق اتوار کو حیدرآباد کے علاقے چاندنی کے ایک فوڈ پوائنٹ سے 4 سالہ ہمایوں اور اس کی جڑواں بہن علیزہ نے چپس کھائے، جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی، بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ہمایوں دوران علاج دم توڑ گیا۔والد کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچوں کی حالت کسی زہریلی چیز کے کھانے سے خراب ہوئی۔بچوں کے والد نے نجی اسپتال کی انتظامیہ پر بھی الزام عائد کیا کہ اسپتال کے عملے نے غفلت برتی اور بیٹےکا پیٹ واش نہیں کیا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments