اسلام آباد: سندھ میں سیاسی ہلچل کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا آج ہونے والا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا، جس کے دوران انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر اہم ملاقاتیں کرنی تھیں۔پریس اینڈ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورے کے ملتوی کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔اس سے قبل فواد چوہدری کے دورے کے وقت میں بھی دو مرتبہ تبدیلی کی گئی تھی، پہلے وزیر اطلاعات نے کراچی کے لیے 4 بجے روانہ تھا، جسے بعد میں شام 6 بجے کردیا گیا اور اب اس دورے کو ملتوی ہی کردیا گیا۔ْواضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی کے مطالبے کے بعد صوبے میں سیاسی ہلچل دیکھی جارہی ہے اور موجودہ صورتحال میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں کراچی کی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے فواد چوہدری کو کراچی کے بارے میں خصوصی ہدایات دی ہیں جس کے بعد وزیراطلاعات نے کراچی کا دورہ کرنا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments