اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور آذربائیجان کی حکومتی کمپنی سوکار کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی منظوری اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان ابتدائی طور پر گارنٹی کے بغیر 10 کروڑ ڈالر مالیت کا ادھار تیل دینے پر تیار ہے جبکہ پی ایس او اور سوکار کمپنی کے درمیان کمرشل معاہدہ بعد میں ہوگا۔اجلاس میں یوریا کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔سرکاری شعبے کی اضافی گندم اور مصنوعات کی برآمد سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس کے دوران پیش کی جائے گی۔جبکہ آدھی فیلڈ سے اضافی گیس کی فراہمی کی سمری بھی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان مشین ٹول فیکٹری (پی ایم ٹی ایف) کے ملازمین کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments