تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے عبد الرشید ترابی

باغ(کشمیر لنک نیوز نیوز)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و ممبر قانون ساز اسمبلی عبد الرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جو مختلف امور پر ٹاسک فورس بنا کر کام کر رہے ہیں لیکن اْن سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جس جاندار رول کی کشمیری توقع رکھتے تھے وہ رول ابھی تک ادا نہیں کیا جا سکا، بھارت نے اگر اس طرح کی کوئی حماقت کی بھی تو آزاد کشمیر کے پہاڑ بھارت کے لیے قبرستان ثابت ہوں گے، ترکی میں بین الاقوامی کانفرنس میں 40 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے رابطہ عالم الاسلامی کا پلیٹ فارم موجود ہے جس کا میں ممبر ہوں۔ رابطہ عالم الاسلامی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں بھی ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 135 ممالک کے 1200 مندوبین نے شرکت کی،ان خیالات کااظہارانھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ  مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ بھارتی افواج نے قتل و غارت گری کی انتہا کر دی ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف بیس کیمپ کوجو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ ادا نہیں کر رہے۔ وز،اسلامی ممالک بھارتی مظالم کے خلاف دو ٹوک موقف اپنائیں کشمیر کوئی کیک نہیں جسے کاٹ کر تقسیم کیا جائے کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے مسئلہ کشمیر کا واحد حل حق خود ارادیت ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے اس کے لیے اسلامی ممالک کو اپنا جاندار کردار ادا کرنا چاہیے۔ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا آئینی اور قانونی جزو ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق ملنے چائیں۔  ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ سرجیکل سٹرائیک کرنا بھارت کے بس کی بات نہیں۔۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں بین الاقوامی کانفرنس میں 40 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے رابطہ عالم الاسلامی کا پلیٹ فارم موجود ہے جس کا میں ممبر ہوں۔ رابطہ عالم الاسلامی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں بھی ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 135 ممالک کے 1200 مندوبین نے شرکت کی۔ ہم نے OIC کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دی۔ عالمی برادری ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔ آزد کشمیر اور پاکستان کی لیڈر شپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اْجاگر کرنے کے لیے بھر پور اقدامات اْٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کا اصلی چہرہ دنیاکے سامنے لایا جائے۔ عبد الرشید ترابی نے کہا کہ امریکہ طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے جو پالیسی بن رہی ہے اس کا اثر یقینی طو رپر کشمیر سمیت ساری دنیا میں چلنے والی تحریکوں پر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت اور عوام کے درمیان رابطے بڑھنے چاہییں تاکہ غلط فہمیاں دور ہوں۔ آزاد کشمیر حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عنقریب گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا۔ دونوں خطوں کے صحافیوں ، وکلائ  اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بڑھانے چاہییں انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں 209 مجاہدین ہیں جس کیلئے 8 لاکھ بھارتی افواج لگادی اور ان 200 کا مقابلہ نہیں کرسکتی بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے ایک سوال کے جواب میں کہا راولاکوٹ الیکشن میں جماعت اسلامی کا حمایت یافتہ امیدوار حسن ابراہیم کامیاب ہوا ہے جماعت اسلامی میں کوئی تقسیم نہیں تھی پریس کانفرنس کے موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر خالد کھوکھر، چیئر مین سیاسی امور حاجی افراہیم ، خورشید چغتائی، آزاد طارق و دیگر بھی اْن کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں