اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 2005 کے زلزلہ متاثرین کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر ڈیم نہ بنا اور ان لوگوں کی امداد نہ ہوئی تو وہ بھی متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے زلزلہ متاثرین فنڈ کرپشن کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے متاثرین کی امداد کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک سانحہ گزر گیا، کٹے پھٹے لوگوں کی مدد کے لیے دنیا اٹھ کھڑی ہوئی، امداد کے لیے آنے والی رقم حکومت کے پاس امانت تھی، لیکن نہ تو کوئی اسکول کھلا، نہ اسپتال بن سکا اور نہ نیا بالاکوٹ بنا، لوگ آج بھی خیموں اور ٹین کے گھروں میں بدترین حالات میں جی رہے ہیں’۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’25 اپریل کو ہم نے دورہ کیا اور رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی آج تک اس پر کیا عمل ہوا؟ ہم چار گھنٹے کے نوٹس پر بالا کوٹ جا سکتے ہیں تو وزیراعظم کیوں نہیں؟’جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ‘ایک ہفتے کی مہلت دیں پھر آپ کو رپورٹ دیں گے’۔تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ ‘اب ایک ہفتہ نہیں ملے گا’۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘ایک بات بتا دوں اگر ڈیم نہ بنا اور ان لوگوں کی امداد نہ ہوئی تو میں بھی ان لوگوں کے ساتھ مل کر احتجاج کروں گا’۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ‘اس عدالت کی کہی دوسری باتوں پر عمل نہ ہوا تو میں بھی جا کر بیٹھ جاؤں گا’۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا سے استفسار کیا کہ ‘آپ نے زمینوں کے مسائل حل کیے؟’جس پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے جواب دیا کہ ‘جی زمینوں کے مسائل حل کر دیئے ہیں’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments