سری نگر: قابض بھارتی فوج نے سال 2018 میں بھی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا جس میں 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔بھارت نے ریاستی دہشت گردی میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، سال 2018 میں اسرائیلی فوج نے 312 فلسطینیوں کی جان لی لیکن بھارت ظلم و بربریت میں اس سے بھی آگے جا نکلا۔سال 2018 میں بھارتی فوج نے 3 ہزار آپریشن کیے جس میں 375 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 10 خواتین اور 35 نوجوان بھی شامل ہیں۔گزشتہ سال شہید کیے جانے والوں میں پروفیسر، ڈاکٹرز، صحافی اور حریت رہنما بھی شامل ہیں۔قابض فوج نے دورانِ حراست 21 افراد کی جان لی، احتجاجی مظاہروں کے دوران پیلٹ گن کے استعمال سے 1300 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران 600 سے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ اس دوران خواتین کی بے حرمتی میں بھی قابض فوج پیش پیش رہی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments