اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے 24 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے جس میں کئی قانونی سقم موجود ہیں۔نواز شریف کی اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کی گئی جس میں ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بینچ نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا گیا تھا۔نیب آرڈیننس کے تحت فیصلے کی تاریخ کے بعد سزا پانے والے شخص کو 10 روز میں اپیل دائر کرنا ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments